Font by Mehr Nastaliq Web

مہرباں ہو جائیں گے درد جگر ہونے تو دو

ظہور اصدقی

مہرباں ہو جائیں گے درد جگر ہونے تو دو

ظہور اصدقی

MORE BYظہور اصدقی

    مہرباں ہو جائیں گے درد جگر ہونے تو دو

    خود چلے آئیں گے نالوں میں اثر ہونے تو دو

    لاکھوں بسمل ہوئیں گے سر کٹیں گے سینکڑوں

    ان کی محفل میں ذرا ترچھی نظر ہونے تو دو

    خاک اڑاتے آئیں گے میری لحد پر دیکھنا

    میرے مرنے کی ذرا ان کو خبر ہونے تو دو

    جان من جانے کی تم کو اس قدر جلدی ہے کیا

    رات باقی ہے چلے جانا سحر ہونے تو دو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے