گوجری صوفی شاعری
گوجری زبان برصغیر کی قدیم زبانوں میں سے ایک زبان ہے۔ سرکاری سرپرستی کے زمانے میں ادبا و شعرا نے کافی مقدار میں گوجری ادب تخلیق کیا البتہ اس میں شعری ادب زیادہ ہے اور وہ بھی اکثر صوفیانہ کلام ہے۔ ان شعرا میں سید نورالدین ست گرو، امیر خسرو، شاہ میراں جی، بہاوالدین باجن ،شاہ علی جیوگامی، برہان الدین جانم، خوب محمد چشتی، جگت گرو اور امین گجراتی کے نام قابل ذکر ہیں۔
بھارت کے نامور عالم، عربی و سنسکرت کے ماہر اور ہندی شاعر تھے، جنہوں نے مہدوی تحریک چلائی اور خود کو امام مہدی ہونے کا دعویٰ کیا۔