ایک صاحب دل کا خواب میں کُتیا کے پیٹ میں سے بچوں کی آواز سننا۔ دفترپنجم
دلچسپ معلومات
ترجمہ: مرزا نظام شاہ لبیب
ایک شخص چلّے میں تھا۔ خواب میں دیکھا کہ ایک کتیا حاملہ ہے۔ یہ راستے سے چلا جا رہا ہے کہ یکایک کتّے کے بچوں کی آواز سنی۔ حالاں کہ بچے کتیا کے پیٹ میں تھے ۔اس کو ان آوازوں پر تعجب ہوا کہ کتیا کے پیٹ میں سے بچوں نے آواز کیوں کر دی ۔اسی حیرت میں آنکھ کھل گئی مگر بیداری میں بھی اس کی حیرت بڑھتی گئی ۔ چلّے میں کوئی اور بھی نہ تھا کہ تعبیر دے کر اس گرہ کو کھولتا۔ لامحالہ درگاہِ الٰہی میں رجوع کیا۔
اس نے عرض کی یارب! ان آوازوں کو سن کر میں ایسے اچنبھے میں پڑ گیا ہوں کہ اس چلّے میں تیرے ذکراور تیری یاد سے بھی غفلت ہو رہی ہے۔ الٰہی میرے پنکھ کھول دے تاکہ اس عالمِ حیرت سے باہر ہوجاؤں جواب میں ایک فرشتے کی آواز آئی اور کہا کہ یہ جاہلوں کے بڑائی کرنے کی مثال تھی یعنی وہ جو آنکھیں بند کر کے بیہودہ بکتے ہیں۔ کتّے کے بچے اگر پیٹ میں سے آواز دینے لگیں تو سراسر حماقت ہے۔ نہ وہ شکار کر سکتے ہیں نہ رات کو نگہبانی کر سکتے ہیں۔ نہ انہوں نے بھیڑیے کو دیکھا کہ اس کو بھگا سکیں نہ انہوں نے چور کو دیکھا کہ اس کو روک سکیں۔ اپنی حرص اور سروری کی تمنا میں ان جاہلوں کا بھی یہی حال ہے کہ غور و نظر میں کمزور اور زبان درازی میں شہ زور ہیں۔
- کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 169)
- مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.