Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حضرت حمزہ کا میدانِ جنگ میں زِرہ پہنے بغیر آنا۔ دفترسوم

رومی

حضرت حمزہ کا میدانِ جنگ میں زِرہ پہنے بغیر آنا۔ دفترسوم

رومی

MORE BYرومی

    ایّامِ جوانی میں حضرت حمزہ ہمیشہ جنگوں میں زِرہ پہن کر شریک ہوتے تھے لیکن آخرِ عمر میں آپ کا یہ حال ہوا کہ جب آپ میدانِ جنگ میں آتے تو بے زِرہ صفوں پر حملہ کرتے تھے۔ آپ کا سینہ کھلا ہوا، تن برہنہ، سب سپاہیوں کے آگے آگے ،دشمن پر پہلی تلوار آپ ہی کی پڑتی تھی۔ لوگوں نے پوچھا کہ اے رسول اللہ کے چچا! اے صفوں کو چیرنے والے شیر! اے جواں مردوں کے باشاہ! کیا آپ نے خدا کا حکم نہیں سنا کہ اپنے آپ ہلاکت میں نہ پڑو۔ پس آپ جان بوجھ کر جنگ کے میدان میں موت کو کیوں دعوت دیتے ہیں۔ جس زمانے میں آپ جوان تھے، مضبوط وقوی تھےتو اس زمانے میں کبھی جنگ میں بے زرہ نہ جاتے تھے۔ اب جب کہ آپ بوڑھے اور کمزور ہوگئے ہیں تو بے پروائی کرتے ہیں۔ بھلا تلوار کس کی رعایت کرتی ہے اور سنان و تیر کو ایسی تمیز کہاں ہے۔ یہ تو بہت نامناسب ہے کہ آپ جیسا شیر دشمن کے ہاتھوں مارا جائے۔

    بے خبر ہوا خواہوں نے اس قسم کی بہت سی نصیحتیں کیں اور عبرت دلائی۔ حضرت حمزہ نے جواب میں فرمایا کہ جب جوان تھا تو دیکھتا تھا کہ موت سے یہ جہان ہمیشہ کے لیے چھوٹ جاتا ہے۔ لیکن نورِ محمد کے تصدق میں اب میں اس شہرِ فانی کا گرفتار نہیں ہوں۔ اس جاہلیت کی جوانی میں مجھے زندگی عزیز تھی اور اب اسلام کے بڑھاپے میں موت زیادہ پیاری ہے۔

    مأخذ :
    • کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 143)
    • مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے