Font by Mehr Nastaliq Web

ایک عورت کا حضرت علی سے مدد طلب کرنا۔

رومی

ایک عورت کا حضرت علی سے مدد طلب کرنا۔

رومی

MORE BYرومی

    دلچسپ معلومات

    ترجمہ: مرزا نظام شاہ لبیب

    ایک عورت حضرت علی کے پاس آئی اور کہا میرا بچہ نالے پر چڑھ گیا ہے۔ بلاتی ہوں توآ تا نہیں اور اگر اس کے حال پر چھوڑتی ہوں تو ڈرتی ہوں کہ کہیں نیچے نہ گِر پڑے۔ اگر ڈرا کر بلاتی ہوں تو اتنی سمجھ نہیں کہ خطرے کو سمجھے۔ ہاتھ کے اشارے کو بھی نہیں سمجھتا اور سمجھتا بھی ہے تو مشکل یہ کہ مانتا نہیں۔ میں نے بہتیری دودھ کی دھار نکال کر دکھائی مگر وہ ہے کہ خطرے کی طرف ہی رخ کرتا ہے۔ اے مشکل کشا خدا کے واسطے میری مدد کیجئے۔ میرا دل کانپا جاتا ہے۔ کہیں میرے دل کا میوہ ٹوٹ کر جھڑ نہ پڑے۔

    حضرت علی نے فرمایا کہ کسی بچے کو کوٹھے پر کھڑا کرو تاکہ بچہ اپنے ہم جنس کو دیکھے اور نالے سے اپنی جنس کی طرف آہستہ سے آجائے کیوں کہ ہم جنس اپنے ہم جنس پر فریفتہ ہوتا ہے۔ چنانچہ جب اس عورت نے ایک بچہ کھڑا کیا تو اس کا فرزند اپنے ہم جنس کو دیکھ کر ہنستا کھلیتا اُدھر چلا آیا۔ اور اس طرح نالے کے اندر گرنے سےبچ گیا۔ پیغمبر آدمی کی جنس سے اس لیے ہیں کہ ہم جنس کی کشش سے مخلوق بد رَو میں گر پڑ نے سے بچی رہے۔

    حضرتِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جو فرمایا میں تمہاری ہی مثل ہوں اس کی حکمت یہی ہے کہ لوگ اپنی جنسیت کی طرف کھنچے چلے آئیں اور گمراہ نہ ہونے پائیں۔

    مأخذ :
    • کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 163)
    • مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے