Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عجب آئی بہار رنگ_ساماں آج ہولی میں

فنا بدایونی

عجب آئی بہار رنگ_ساماں آج ہولی میں

فنا بدایونی

MORE BYفنا بدایونی

    عجب آئی بہار رنگ ساماں آج ہولی میں

    گلے ملتے ہیں سب ہندو مسلماں آج ہولی میں

    ہوا عہد جنوں میں بھی بہت کم اتفاق ایسا

    ملا ہے جا کے دامن سے گریباں آج ہولی میں

    سجی ہے بزم عشرت جس کو دیکھو شاد پھرتا ہے

    وہ بے پایاں مسرت کا ہے طوفاں آج ہولی میں

    گلال و رنگ پاشی سے مٹی ہیں ساری تفریقیں

    ہیں ایک ہی رنگ میں ہندو مسلماں آج ہولی میں

    وہ سامان طرب حاصل ہے دنیائے محبت میں

    سے تھا ناشاد کل تک ہے وہ شاداں آج ہولی میں

    فناؔ کے دل میں بھی لو آج موج تازگی اٹھی

    کھلا ہے آرزؤں کا گلستاں آج ہولی میں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ دوئم (Pg. 254)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے