میں جس نگاہ پہ دونوں جہاں وار آیا
میں جس نگاہ پہ دونوں جہاں وار آیا
اسے نہ میری محبت پہ اعتبار آیا
ترے بغیر مجھے ایک پل قرار نہیں
مرے بغیر تجھے کس طرح قرار آیا
کسی کو آنکھ ملانے کا حوصلہ نہ ہوا
تمہاری بزم سے جو آیا شرمسار آیا
خدا گواہ جہاں کوئی خوب رو دیکھا
مری زباں پہ ترا نام بار بار آیا
تمہارا قرب مرے درد کا علاج نہ تھا
تمہارے پاس رہ کر کہاں قرار آیا
کہیں ملی نہ مجھے میری بے خودی اعظمؔ
میں اس حد خرابات تک پکار آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.