Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نگاہ ہی سے مجھے کچھ پلا کے چھوڑ دیا

اعظم چشتی

نگاہ ہی سے مجھے کچھ پلا کے چھوڑ دیا

اعظم چشتی

MORE BYاعظم چشتی

    نگاہ ہی سے مجھے کچھ پلا کے چھوڑ دیا

    خودی کے پتلے کو بے خود بنا کے چھوڑ دیا

    نہ اٹھ سکے گا قیامت تلک خدا کی قسم

    کہ جس کو تو نے نظر سے گرا کے چھوڑ دیا

    ہماری آنکھوں نے ذرے بھی چن لیے اس کے

    تمہارے جلوے نے جس کو جلا کے چھوڑ دیا

    تری نگاہ کی سر مستیوں کا کیا کہنا

    کہ مجھ غریب کو وحشی بنا کے چھوڑ دیا

    فرشتے لے کے جہنم کو جا رہے تھے مگر

    حضور نے مجھے ان سے چھڑا کے چھوڑ دیا

    خدا کے واسطے اعظمؔ کو در سے دور نہ کر

    کہے گی خلق کہ اپنا بنا کے چھوڑ دیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے