Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل کی ہر ایک بات مان دل پہ کوئی جفا نہ کر

اعظم چشتی

دل کی ہر ایک بات مان دل پہ کوئی جفا نہ کر

اعظم چشتی

MORE BYاعظم چشتی

    دل کی ہر ایک بات مان دل پہ کوئی جفا نہ کر

    دل ہے گزر گہ حبیب اس کو کبھی خفا نہ کر

    عشق کی آبرو نہ کھو حسن کی بے رخی نہ دیکھ

    اپنی وفا پہ رکھ نظر ان کا کبھی گلا نہ کر

    ساقی کی سمت کان رکھ زاہد خشک کی نہ سن

    عشق کا احترام سیکھ عقل کی اقتدا نہ کر

    ذوق نگاہ کو نہ کر مرہون جلوہ ہائے حسن

    حسن کی جلوہ گاہ دیکھ جلووں پہ اکتفا نہ کر

    جینے کی آرزو نہ کر مقصد زندگی سمجھ

    عشرت خلد کے لیے مرنے کی التجا نہ کر

    اعظمؔ خستہ خوگر رنج و الم ازل سے ہے

    جس سے سکوں نصیب ہو ایسی کوئی دعا نہ کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے