کھیال ماسوا پی کی نگریا کیسے لے جاؤں
کھیال ماسوا پی کی نگریا کیسے لے جاؤں
وہ یکتا ہے میں دوجے کی گگریا کیسے لے جاؤں
یہ پوجا پاٹ مندر اور کلیسا گردوارے سب
بکھیڑے ہیں انہیں پی کی اٹریا کیسے لے جاؤں
سجن البیلوا مجھ کو بٹھا لے اپنے چرنوں میں
میں پاپی جگ میں یہ بالی عمریا کیسے لے جاؤں
تو داتا ہے تو مولیٰ ہے تو پالنہار ہے سب کا
اپنے کچھ بھیک دے خالی گگریا کیسے لے جاؤں
یہ پھاگن کا مہینہ اور سہانی رت یہ ہولی کی
یہ تن من اے سکھی پی کی نگریا کیسے لے جاؤں
حسینی رنگ میں رنگ دے ارے رنگرجوا مو کو
بچا کر تجھ سے میں سادی چنریا کیسے لے جاؤں
میں تو سے کیا کہوں کاوشؔ دیوانی ہوں میں حیدر کی
چرا کر اس کی نجروں سے نجریا کیسے لے جاؤں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.