جب تیر نظر دل پہ مرے یار نے مارا
جب تیر نظر دل پہ مرے یار نے مارا
رگ رگ سے صدا آئی مجھے پیار نے مارا
اے حسن جہاں سوز دہائی ہے دہائی
اس برق نظر شعلۂ رخسار نے مارا
دنیا تو تڑپتی ہے غم ہجر میں لیکن
رگ رگ میں سما کر مجھے دل دار نے مارا
واعظ تھی رہائی تری انکار میں تجھ کو
ناکردہ گناہوں کے بس اقرار نے مارا
دنیا میں سبھی مرتے ہیں لیکن زہے قسمت
ہے زندۂ جاوید جسے یار نے مارا
زاہد کو مبارک یہ عبادت یہ ریاضت
کاوشؔ کو رخ یار کے دیدار نے مارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.