بہاروں میں تم ہو نظاروں میں تم
بہاروں میں تم ہو نظاروں میں تم
چمکتے ہوئے چاند تاروں میں تم
بیاباں میں تم مرغزاروں میں تم
گلستاں کے پھولوں میں خاروں میں تم
سمندر میں دریا میں تم موجزن
مچلتی ندی آبشاروں میں تم
مرے گیت و نغمہ میں تم ہو نہاں
مرے ساز دل کے ہو تاروں میں تم
مرے ناز و انداز سے تم عیاں
مری ہر ادا میں اشاروں میں تم
کہاں تک یہ کاوشؔ بھلا اب کہے
محبت کے ہو تاجداروں میں تم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.