ساقی نے نگاہوں کے ساغر سے وہ چھلکائی
ساقی نے نگاہوں کے ساغر سے وہ چھلکائی
رگ رگ میں محبت کی بجنے لگی شہنائی
بکھرائے ہوئے گیسو آیا کوئی محفل میں
مے خانۂ ہستی پہ رحمت کی گھٹا چھائی
سوکھی ہوئی شاخوں میں پھوٹی ہے نئی کونپل
روندا ہوا سبزہ بھی لینے لگا انگڑائی
توحید کی پروائی چلنے لگی عالم میں
ساون میں ہر اک شے نے جینے کی ادا پائی
ہر دم در حیدر پر فیضان کی بارش ہے
کہتے ہیں میاں کاوشؔ برسات کی رت آئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.