ان کی نظروں کا ادنیٰ اشارہ جو مل گیا
ان کی نظروں کا ادنیٰ اشارہ جو مل گیا
لاہوت سے بھی آگے ہمارا یہ دل گیا
سارا جہاں چھوڑ دیا ہم نے عشق میں
زاہد کا دل ثواب نہ ملنے پہ ہل گیا
جس نے صنم کو دل میں بٹھایا بصد خلوص
پہنچا وہ ہی مراد کو رب اس کو مل گیا
اپنا ہی عکس پایا جس سمت کی نظر
واعظ حریم ناز میں جب اپنا دل گیا
کمھلا گیا تھا معرفت توحید کا جو پھول
اک چشم مست ناز میں واعظ وہ کھل گیا
گم ہوں میں اپنی ذات میں کاوشؔ میں کیا کہوں
میں راز بن گیا ہوں میرا منہ بھی سل گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.