مسکرا کر اس نے جب الٹی نقاب
مسکرا کر اس نے جب الٹی نقاب
اٹھ گئے نظروں پہ جتنے تھے حجاب
چشم میگوں سے پلا کر بے حساب
دین و ایماں کو کیا میرے خراب
خلوت دل میں جگر میں آج کل
کروٹیں لیتا ہے وہ مست شباب
کس کو فرصت بندگی کی اب یہاں
روئے جاناں سامنے ہے بے حجاب
تھا کرم جو خود سے وابستہ کیا
ورنہ تم بحر حقیقت میں حباب
چٹکیاں لے لے کے کاوشؔ ناز سے
چھیڑتا ہے وہ مرے دل کا رباب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.