تیرے مے خانہ میں اے ساقی یہ کیسا جوش ہے
تیرے مے خانہ میں اے ساقی یہ کیسا جوش ہے
دیکھیے جس رند کو بھی بے خود و مدہوش ہے
دونوں عالم کی خبر ہے اور خود سے بے خبر
بے خودی میں بھی ترا مے خوار تو باہوش ہے
مست نظروں سے پلائے جا تو ساغر پے بہ پے
مے کشوں کی زیست کا حاصل یہ ناو و نوش ہے
روئے زیبا گر نہ دیکھے چشم وہ ہے چشم کور
ترے قدموں پر نہ ہو جب سر وبال دوش ہے
تجھ پہ قرباں اے حسین و مہ جبیں یہ جان و دل
تو ازل ہی سے خطا کاروں کا پردہ پوش ہے
اب تو یہ حالت ہے کاوشؔ کی جنون عشق میں
لوگ کہتے ہیں کہ پاگل ہے مگر باہوش ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.