تو نے جلووں سے سجایا ہے جو ایوان حیات
تو نے جلووں سے سجایا ہے جو ایوان حیات
پھول برساتا ہے وحدت کے گلستاں حیات
ذرہ ذرہ سے عیاں ہے تیری وحدت اے خدا
تیرے جلووں سے منور ہے شبستان حیات
ہو گیا معلوم ٹوٹا جب طلسم زندگی
معرفت عین خدا کی ہے یہ عرفان حیات
تیری رحمت مومنوں کے سر پہ ہے سایہ فگن
خوف کھائے پھر خزاں کا کیوں گلستان حیات
قتل کر کے خنجر ابرو سے اے کاوشؔ مجھے
یار نے بھیجا ہے میرا نام فرمان حیات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.