Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کتنا شدید غم ہے کہ احساس غم نہیں

عبدالرب نشتر

کتنا شدید غم ہے کہ احساس غم نہیں

عبدالرب نشتر

MORE BYعبدالرب نشتر

    کتنا شدید غم ہے کہ احساس غم نہیں

    کیسے کہوں کہ آپ کا مجھ پہ کرم نہیں

    منزل مجھے ملے نہ ملے اس کا غم نہیں

    تم ساتھ ساتھ ہو مرے یہ بھی تو کم نہیں

    اے آنے والے اپنی جبیں کو جھکا کے آ

    یہ آستان یار ہے دیر و حرم نہیں

    اس راستے میں سر کو جھکانا حرام ہے

    جس راستے میں یار کا نقش قدم نہیں

    جھکتی ہے کائنات بھی میری مجال کیا

    سر کون سا ہے جو تیری چوکھٹ پہ خم نہیں

    نشترؔ کا دل ہے اپنے گناہوں پہ مطمئن

    وہ اور ہوں گے جن کو امید کرم نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے