ان سے اور شکوۂ غم اے دل ناشاد نہیں
ان سے اور شکوۂ غم اے دل ناشاد نہیں
کہ محبت کی زباں نغمہ ہے فریاد نہیں
سخت خود بیں و خود آرا ہے عروس ہستی
یہ وہ شیریں ہے جسے حاجت فرہاد نہیں
ان سے کس طرح تغافل کی تلافی چاہیں
جو ہمیں یاد ہیں باتیں وہ انہیں یاد نہیں
سر خوشی اہل ہو میں ہی کو سزاوار رہے
عشق کو حوصلۂ شکوۂ بیداد نہیں
کیا زمانے میں نئے نقش ابھارے گی ادیبؔ
وہ محبت جو حریص غم بیداد نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.