افسانہ میرے درد کا اس یار سے کہہ دو
افسانہ میرے درد کا اس یار سے کہہ دو
فرقت کی مصیبت کو دل آزار سے کہہ دو
ایک تو ہی نہیں میں بھی ہوں ان آنکھوں کا مارا
اے اہل نظر نرگس بیمار سے کہہ دو
میں عشق کی ملت میں ہوں اے شیخ و برہمن
جا عشق میرے سبحہ و زنار سے کہہ دو
کیا جوش میں ہے اب مئے وحدت خم دل میں
ابلی ہے پڑی رومیؔ و عطارؔ سے کہہ دو
مشکل جو نیازؔ آئی تمہیں فقر میں درپیش
جا شاہ نجف حیدر کرار سے کہہ دو
- کتاب : دیوان نیاز بے نیاز (Pg. 153)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.