کمال حسن یہی ہے کہ بے حجاب نہیں
کمال حسن یہی ہے کہ بے حجاب نہیں
مقابلہ میں تیرے کچھ بھی آفتاب نہیں
یہ کیسی بھٹی چڑی آگرے میں ہے یارو
جہاں میں ایسی تو ہرگز کہیں شراب نہیں
جناب ساقی اجمیر کا ہوا ارشاد
پیو شراب خوشی سے کہ کچھ حساب نہیں
شراب خون ہے عاشق کا شک نہیں اس میں
مزے میں پوچھو تو دل سا عیاں کباب نہیں
نہ دے تو سحو حوالہ کتاب کا مجھ کو
ہمارے پاس تو دل کے سوا کتاب نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.