اب دل میں سمائے ہے کہ دیوانہ بنیں گے
اب دل میں سمائے ہے کہ دیوانہ بنیں گے
محبتوں کی طرح اپنے بھی افسانہ بنیں گے
زاہد سے کہو خلد میں حوروں سے کریں عیش
مستوں کے لیے عرش پہ کاشانہ بنیں گے
ہم عشق کے کافر ہیں جو پوجیں گے بتوں کو
کعبے کے مکانوں میں بھی میخانہ بنیں گے
اے شمع رخِ یار نہ زلفوں کو دھواں دے
جلنے کے لیے آیا ہوں پروانہ بنیں گے
مستوں سے کہو آگے پئیں خوب شرابیں
جنت کے مکانوں میں بھی میخانہ بنیں گے
اکبرؔ ہیں ادب والے انہیں محفل میں نہ لے جاؤ
جو دیکھیں گے ان کو وہی دیوانہ بنیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.