Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جب عرب کے چمن میں وہ نورِ خدا ہر طرف اپنا جلوہ دکھانے لگا

اکبر وارثی میرٹھی

جب عرب کے چمن میں وہ نورِ خدا ہر طرف اپنا جلوہ دکھانے لگا

اکبر وارثی میرٹھی

MORE BYاکبر وارثی میرٹھی

    جب عرب کے چمن میں وہ نورِ خدا ہر طرف اپنا جلوہ دکھانے لگا

    کفر غارت ہوا بت گرے ٹوٹ کر منہ پہاڑوں میں شیطان چھپانے لگا

    پیدا ہوتے ہی بولے کہ یا امتی حق نے فرمایا کہ میں نے سب بخش دی

    غم نہ کھا اے مرے پیارے نبی ابرِ رحمت مرا جوش کھانے لگا

    کیا بشر، کیا ملک، کیا زمیں، کیا فلک، عرش سے فرش تک شرق سے غرب تک

    دیکھ کر نور حق پر کوئی یک بیک آمد آمد کا مژدہ سنانے لگا

    ہر طرف نور ابر ہویدا ہوا جس نے دیکھا وہیں دل سے شیدا ہوا

    جب عرب میں وہ محبوب پیدا ہوا سب کو جتنے حسین تھے گھٹانے لگا

    پھر تو شریعت کی موجیں اٹھیں چار جانب نبوت کی فوجیں بڑھیں

    صاف اللہ سے باتیں ہونے لگیں پاس روح الامیں آنے جانے لگا

    کنگورے کسریٰ کے گرنے لگے ڈوبتے کلمہ پڑھ پڑھ کر تِرنے لگے

    آگ آتش کدوں کی بجھانے لگا خشک ساون میں پانی بہانے لگا

    اکبرؔ خستہ کی ہیں یہ چار التجا اس میں کوئی تو پوری ہو بہرِ خدا

    یا تو جوہ دکھا یا مدینہ بلا ورنہ تسکین دے دل کو ٹھکانے لگا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے