جب عرب کے چمن میں وہ نور خدا ہر طرف اپنا جلوہ دکھانے لگا
جب عرب کے چمن میں وہ نور خدا ہر طرف اپنا جلوہ دکھانے لگا
اکبر وارثی میرٹھی
MORE BYاکبر وارثی میرٹھی
جب عرب کے چمن میں وہ نور خدا ہر طرف اپنا جلوہ دکھانے لگا
کفر غارت ہوا بت گرے ٹوٹ کر منہ پہاڑوں میں شیطاں چھپانے لگا
پیدا ہوتے ہی بولے کہ یا امتی حق نے فرمایا کہ میں نے سب بخش دی
غم نہ کھا اے میرے پیارے نبی ابر رحمت مرا جوش کھانے لگا
کیا بشر کیا ملک کیا زمیں کیا فلک عرش سے فرش تک شرق سے غرب تک
دیکھ کر نور حق پر کوئی یک بیک آمد آمد کا مژدہ سنانے لگا
ہر طرف نور ابر ہویدا ہوا جس نے دیکھا وہیں دل سے شیدا ہوا
جب عرب میں وہ محبوب پیدا ہوا سب کو جتنے حسیں تھے گھٹانے لگا
پھر تو شریعت کی موجیں اٹھیں چار جانب نبوت کی فوجیں بڑھیں
صاف اللہ سے باتیں ہونے لگیں پاس روح الامیں آنے جانے لگا
کنگورے کسریٰ کے گرنے لگے ڈوبتے کلمہ پڑھ پڑھ کر ترنے لگے
آگ آتش کدوں کی بجھانے لگا خشک ساون میں پانی بہانے لگا
اکبرؔ خستہ کی ہیں یہ چار التجا اس میں کوئی تو پوری ہو بہر خدا
یا تو جلوہ دکھا یا مدینہ بلا ورنہ تسکین دے دل کو ٹھکانے لگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.