بے حجاب آ اے پری رو میرے کاشانے میں
بے حجاب آ اے پری رو میرے کاشانے میں
جز تیرے درد کے کوئی نہیں غم خانے میں
عکس رخسار تیرا دیکھ کے پیمانے میں
ہو گیا حشر بپا رات کو مے خانے میں
کفر و ایماں کا کسی کو بھی نہ ہوش رہا
کتنی لذت ہے تیرے حسن کے افسانے میں
لکھ دیا کس نے خرابات کے دروازے پر
بے وضو کوئی نہ آئے کبھی مے خانے میں
اک طواف رخ شمع ہی کیا تھا سب نے
پھر سحر تک نہ رہی جاں کسی پروانے میں
بیعت پیر مغاں کر کے علیمؔ اللہ صفی
میں نے بے پردہ اسے دیکھا ہے مے خانے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.