اللہ اللہ وہ جمالِ دل فریب
اللہ اللہ وہ جمالِ دل فریب
محفل کونین ہے محفل فریب
خود فریبی ہے غم موت و حیات
اب وہ دریا ہو کہ ہو ساحل فریب
میں جہاں بھی ہوں وہیں منزل بھی ہے
ورنہ ہر جادہ ہر ایک منزل فریب
قیس پر بھی یہ حقیقت کھل گئی
خود ہے لیلیٰ محمل و محمل فریب
عشق مشکل ہے نہ عشق آسان ہے
عشق میں آسانی و مشکل فریب
اضطراب عشق میں گم ہیں جہات
امتیاز بسمل و قاتل فریب
حق تو یہ ہے بے محبت زندگی
خود فریب باطل وباطل فریب
ہر تمنا عشق میں حرف غلط
عاشقی میں معنیٔ حاصل فریب
یہ خدائی بندگی میں اے ذھینؔ
یہ فریب کامل و کامل فریب
- کتاب : آیات جمال (Pg. 58)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.