Font by Mehr Nastaliq Web

جو تیری فکر تری یاد میں خراب نہیں

عنبر وارثی

جو تیری فکر تری یاد میں خراب نہیں

عنبر وارثی

MORE BYعنبر وارثی

    جو تیری فکر تری یاد میں خراب نہیں

    وہ زندگی تو محبت میں کامیاب نہیں

    جمال حسن پہ پردہ نہیں نقاب نہیں

    بائیں نظام بھی نظارہ کامیاب نہیں

    اصول دید تماشائے بے حجاب نہیں

    جو آنکھ دیکھ رہی ہے وہ کامیاب نہیں

    ہر ایک ذرے سے جلوہ نمائیاں ان کی

    وہ بے حجاب ہیں حالانکہ بے حجاب نہیں

    سنبھل سنبھل ارے دلدادۂ مجاز نہ بن

    پس نقاب ہے جو وہ سر نقاب نہیں

    یہ کائنات یہ رنگینیاں یہ مدہوشی

    تمام خواب کا عالم ہے اور خواب نہیں

    سکون عشق میں توہین عشق ہے ناداں

    وہ زندگی ہی نہیں جس میں اضطراب نہیں

    بس اب تو سامنے آ جا کہ میں نے مان لیا

    ازل سے لے کر ابد تک ترا جواب نہیں

    خیال یار سے ہے ربط خاص اے عنبرؔ

    خرب ہو کے بھی دنیا مری خراب نہیں

    جمال یار کے جلووں کے سامنے عنبرؔ

    یہ آفتاب تو ذرہ ہے آفتاب نہیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    عزیز میاں

    عزیز میاں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے