سنبھل اے دل کسی کا راز بے پردہ نہ ہو جائے
سنبھل اے دل کسی کا راز بے پردہ نہ ہو جائے
یہ دیوانوں کی محفل ہے کوئی رسوا نہ ہو جائے
وہ شاید اس لیے آتے نہیں گور غریباں پر
کہیں ٹھوکر نہ لگ جائے کوئی زندہ نہ ہو جائے
نماز عشق کا سجدہ ادا کرنا قیامت ہے
یہ ڈر ہے غیر کے آگے کہیں سجدہ نہ ہو جائے
امیرؔ صابری جانا سنبھل کر کوئے جاناں میں
محبت اک امانت ہے الم نشرح نہ ہو جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.