غم سے بجا ہیں بیتاب عاشق
غم سے بجا ہیں بیتاب عاشق
آتش ہے فرقت سیماب عاشق
خرمن کا میرے اب کیا ٹھکانا
بجلی ہے شیدا سیلاب عاشق
قسمت کی گردش جاتی ہے کوئی
دریا ہے الفت گرداب عاشق
وہ گل ہے پیاسا میرے لہو کا
سرخاب پر ہے سرخاب عاشق
انسان کیسے چہرے پہ تیرے
ہے مہر قربان مہتاب عاشق
معشوق و جدا کیونکر جدا ہوں
قاتل ہے ان پر خود ڈاب عاشق
دور آئے ایسا کوئی امیرؔ اب
احباب پر ہوں احباب عاشق
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.