Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سن کتھا میری اچھی سہیلی

امجد حیدرآبادی

سن کتھا میری اچھی سہیلی

امجد حیدرآبادی

MORE BYامجد حیدرآبادی

    سن کتھا میری اچھی سہیلی

    رات میں سو رہی تھی اکیلی

    آئی خوشبو مجھے عطر کی سی

    چھو گئی سانس مجھ کو کسی کی

    چھا گئی ان کی بدلی کرم کی

    بند آنکھوں میں بجلی سی چمکی

    ہو گیا فضل باری تعالیٰ

    آیا گھر میں میرے کملی والا

    محو دید رخ یار ہوں میں

    خواب میں ہوں کہ بیدار ہوں میں

    اب چلے آگ میں میری سوتن

    میں تو راکھوں گی دامن سے دامن

    اب کہیں اس کو جانے نہ دوں گی

    غیر کو منہ دکھانے نہ دوں گی

    غم کدے میں میرے عید ہوگی

    اب تو آٹھوں پہر گیت ہوگی

    میں اسی بزم میں جھومتی تھی

    اپنی قسمت کا منہ چومتی تھی

    یک بہ یک جب ذرا آنکھ چمکی

    کڑ کڑا کر گری غم کی بجلی

    ہائے تقدیر نے رنگ بدلا

    پھر یہ دیکھا کہ اس کو نہ دیکھا

    اس نے جلوہ دکھایا ہی کیوں تھا

    جانے والا پھر آیا ہی کیوں تھا

    اس نے امجد کا جی کیوں جلایا

    چھپنے والے نے منہ کیوں دکھایا

    اب نہ ہم ہیں نہ وہ ہم نشیں ہیں

    ہائے سب ہو کے پھر کچھ نہیں ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    وارثی بردرس

    وارثی بردرس

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے