Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جس کو ایک بار وہ دیدار دکھا دیتے ہیں

انور فرخ آبادی

جس کو ایک بار وہ دیدار دکھا دیتے ہیں

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    دلچسپ معلومات

    فلم ’’تاج محل‘‘ بطرز ’’پاؤں چھو لینے دو پھولوں کو عنایت ہوگی‘‘ اسمعٰیل آزاد قوال نے اسے اپنی آواز دی ہے۔

    جس کو ایک بار وہ دیدار دکھا دیتے ہیں

    عمر بھر کے لیے دیوانہ بنا دیتے ہیں

    عشق میں درد تمنا کی شکایت کیسی

    ہم تری چشم عنایت کو دعا دیتے ہیں

    درد تنہائی کی لذت کوئی مجھ سے پوچھے

    یہ وہ آنسو ہیں جو راحت کا مزا دیتے ہیں

    بجلیوں سے تو ملا کرتا ہے انگڑائی کا حال

    چاند تارے تری صورت کا پتہ دیتے ہیں

    اس طرح بجتے ہیں ٹوٹے ہوئے جام اے واعط

    جس طرح اترے ہوئے تار صدا دیتے ہیں

    دیکھیے پیار کی خیرات میں دیوانوں کو

    درد دیتے ہیں کہ انورؔ وہ دوا دیتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے