Sufinama

یہ جلووں کی مستی یہ الفت کی بادہ نظر سے پلانے کی کوشش نہ کرنا

انور فرخ آبادی

یہ جلووں کی مستی یہ الفت کی بادہ نظر سے پلانے کی کوشش نہ کرنا

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    دلچسپ معلومات

    پاکستانی فلم ’’بدنام‘‘ بطرز کوشش نہ کرنا میں اسمعٰیل آزاد قوال نے اپنی آواز دی ہے۔

    یہ جلووں کی مستی یہ الفت کی بادہ نظر سے پلانے کی کوشش نہ کرنا

    ہمیں ان اداؤں سے بے خود بنا کر شرابی بنانے کی کوشش نہ کرنا

    یہ رسم چمن ہے جو کل ہنس رہے تھے وہ پھول آج مرجھا گئے ہیں چمن میں

    کوئی جا کے معصوم کلیوں سے کہہ دے یہاں مسکرانے کی کوشش نہ کرنا

    مبارک ہوں تم کو یہ دل کش نظارے تمہارے مقدر میں ہیں چاند تارے

    مری زندگی میں ہیں آنسو ہی آنسو مرے پاس آنے کی کوشش نہ کرنا

    تمہیں اپنی قسمت سے جب ہم نے مانگا تو کانوں میں یہ صاف آواز آئی

    مقدر کی تحریر مٹتی نہیں ہے نصیب آزمانے کی کوشش نہ کرنا

    محبت کے آنسو ہیں موتی کی لڑیاں مبارک ہوں تجھ کو جدائی کی گھڑیاں

    خبردار اس غم سے گھبرا کے انورؔ اسے بھول جانے کی کوشش نہ کرنا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے