Sufinama

اگر جوگن تمہارے در سے خالی ہاتھ جائے گی

انور فرخ آبادی

اگر جوگن تمہارے در سے خالی ہاتھ جائے گی

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    دلچسپ معلومات

    فلم ’’ہماری یاد آئے گی‘‘ بطرز ’’کبھی تنہائیوں میں بھی ہماری یاد آئے گی‘‘ اسمعٰیل آزاد قوال نے اسے اپنی آواز دی ہے۔

    اگر جوگن تمہارے در سے خالی ہاتھ جائے گی

    تو اس مجبور کی حالت یہ دنیا مسکرائے گی

    بھکارن آپ کے روضے پہ آنسو لے کے آئی ہے

    وہ آنسو لے کے آئی ہے مرادیں لے کے جائے گی

    خبر کیا تھا رہ صبر و رضا دشوار ہے اتنی

    کہ الفت ٹھوکریں کھائے گی اور آنسو بہائے گی

    ہمیں اپنی تباہی کا ذرا بھی غم نہیں لیکن

    نہ ہوں گے ہم تو دنیا آپ پر انگلی اٹھائے گی

    تمہیں معلوم ہے انورؔ تمہارا نام لیوا ہے

    جو اس کی بات جائے گی تو کس کی بات جائے گی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے