نظر ملاتے ہی جام شراب ملتا ہے
دلچسپ معلومات
اجمیر کے ریوت قوال نے اسے اپنی آواز دی ہے۔
نظر ملاتے ہی جام شراب ملتا ہے
سوال کرنے سے پہلے جواب ملتا ہے
تمہاری آنکھ سے ملتی ہے آنکھ نرگس کی
تمہارے رنگ سے رنگ گلاب ملتا ہے
تمہیں تو لوگوں نے معصوم کہہ کے چھوڑ دیا
یہ دیکھنا ہے مجھے کیا خطاب ملتا ہے
جو صرف اس کے کرم پر نگاہ رکھتے ہیں
گناہ کر کے بھی ان کو ثواب ملتا ہے
کسی سے کوئی شکایت نہیں مگر انورؔ
ہمیں جو ملتا ہے وہ لا جواب ملتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.