Sufinama

پھر تجھ کو دیکھنے کی لگن لے کے آئے ہیں

انور فرخ آبادی

پھر تجھ کو دیکھنے کی لگن لے کے آئے ہیں

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    دلچسپ معلومات

    اجمیر کے ریوت قوال نے اسے اپنی آواز دی ہے۔

    پھر تجھ کو دیکھنے کی لگن لے کے آئے ہیں

    دیوانے اپنے ساتھ کفن لے کے آئے ہیں

    یارب یہ خواب ہے کہ مری شام کا نصیب

    گھونگھٹ میں وہ سمر کی کرن لے کے آئے ہیں

    ثابت کیا ہے کانٹوں نے دامن کو تھام کر

    دشمن بھی دوستوں کا چلن لے کے آئے ہیں

    اللہ دلبروں کو مری عمر بخش دے

    کتنا حسین طرز سخن لے کے آئے ہیں

    دیوانے پھول چننے گئے تھے بہار میں

    لیکن وہاں سے خاک چمن لے کے آئے ہیں

    بادہ ہے یہ گلاس میں یہ انورؔ کہ شیخ جی

    شیشے کی پالکی میں دلہن لے کے آئے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے