Sufinama

یہی وقت ہے مے کدہ جا کے زاہد شراب محبت سے دل اپنا دھو لے

انور فرخ آبادی

یہی وقت ہے مے کدہ جا کے زاہد شراب محبت سے دل اپنا دھو لے

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    یہی وقت ہے مے کدہ جا کے زاہد شراب محبت سے دل اپنا دھو لے

    وہ دیکھ آسماں سے گھٹاؤں کی پریاں چلی آ رہی ہیں ادھر بال کھولے

    یہ مانا شب ہجر مشکل ہے جینا مگر غم کو آ جائے گا خود پسینہ

    ابھی ٹھہر جاؤ سحر کی حسینہ ذرا اپنے بالوں میں موتی پرو لے

    خدا کی قسم خود ہی سو جائیں نیندیں تاروں کی دنیا میں کھو جائیں نیندیں

    نثار اس کی آنکھوں پہ ہو جائیں نیندیں جو اک رات آغوش میں تیرے سو لے

    مرے دل کی دنیا سے ان کی نظر تک تڑپتے ہیں سجدے تو کیا سجدہ در تک

    پہنچنا ہوں جس کو بھی اب ان کے در تک وہ دیوانہ بن کر مرے ساتھ ہو لے

    سنی جب غزل مجھ سے محفل کے اندر تو شرما کے بولے مکرر مکرر

    صداقت کا جادو وہ جادو ہے انورؔ جو سارے زمانے میں سر چڑھ کے بولے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے