شام غم فراق بھی کتنی عجیب ہے
دلچسپ معلومات
اسمعٰیل آزاد قوال نے اسے اپنی آواز دی ہے۔
شام غم فراق بھی کتنی عجیب ہے
معلوم ہو رہا ہے قیامت قریب ہے
مرقد سے کم نہیں ہے جدائی کی رات بھی
مجبوریاں ہیں میں ہوں خیال حبیب ہے
میں جانتا ہوں کس لیے دنیا ہے مہرباں
اس مہرباں کی آڑ میں کوئی رقیب ہے
اس بے وفا سے میں نے محبت کے نام پر
وعدہ تو لے لیا ہے اب آگے نصیب ہے
انورؔ شراب خانہ ہے دیر و حرم سے دور
لیکن شراب خانے سے جنت قریب ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.