تو نے اپنا بنا کر نظر پھیر لی میرے دل کا سکوں ناگہاں لٹ گیا

تو نے اپنا بنا کر نظر پھیر لی میرے دل کا سکوں ناگہاں لٹ گیا
انور فیروزپوری
MORE BYانور فیروزپوری
تو نے اپنا بنا کر نظر پھیر لی میرے دل کا سکوں ناگہاں لٹ گیا
مجھ کو لوٹا ترے عشق نے جان جاں میں ترے عشق میں جان جاں لٹ گیا
چند تنکے فقط میری جاگیر تھے وہ بھی باد خزاں لوٹ کر لے گئی
میں نے دیکھا نہ فصل بہاری کا منہ میں قفس میں رہا آشیاں لٹ گیا
میں نے لٹنے سے پہلے یہ سوچا کہ میں راز کی بات ہی دل سے کہہ کر لٹوں
راز کی بات تو رہ گئی راز میں مجھ سے پہلے میرا رازداں لٹ گیا
دل میرا عشق بازی میں انجان تھا آ گیا اک بت بے وفا پہ یونہی
دل نے سوچا نہ سمجھا نہ پہچان کی اس کو لٹنا کہاں تھا کہاں لٹ گیا
میں نے خود ہو کے لٹنا گوارا کیا سمجھا تیری خوشی کو میں اپنی خوشی
میں نے تیرے اشاروں کا رکھا بھرم تو نے چاہا جہاں میں وہاں لٹ گیا
حسن والوں نے لوٹا کچھ اس وار سے ہوش جاتے رہے آبرو چھن گئی
میرے لٹنے کا عالم نہ کچھ پوچھیے میں سر کوئے حسن بتاں لٹ گیا
رہ گیا میرے لٹنے کا زندہ نشہ دھوم میری زمانے میں ہر سو مچی
وہ جگہ یادگار محبت بنی میں محبت کی خاطر جہاں لٹ گیا
چشم ساقی نے لوٹا پلا کے نشہ کفر و ایماں کی سدھ بدھ نہ مجھ کو رہی
میں ہوں انورؔ وہ رند خرابات جو کعبہ و دیر کے درمیاں لٹ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.