Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تو جوگی بن نہ بروگی بن نہ لگا کے خاک تو بن میں جا

اصغر نظامی

تو جوگی بن نہ بروگی بن نہ لگا کے خاک تو بن میں جا

اصغر نظامی

MORE BYاصغر نظامی

    تو جوگی بن نہ بروگی بن نہ لگا کے خاک تو بن میں جا

    تجھے اس کی شان ہے دیکھنی کسی معرفت کے چمن میں جا

    جو خودی کو اپنے مٹائے گا تو خدا کی ذات کو پائے گا

    تجھے اس کا نور ہے دیکھنا تو مثال چاند گہن میں جا

    وہی رام میں وہ رحیم میں وہی الف لام اور میم میں

    وہی کہہ کے کن کہیں چھپ گیا اسے ڈھونڈھ اپنے ہی بن میں جا

    وہی بدر میں وہ ہلال میں وہی رخ میں گیسو میں خال میں

    مجھے اس کا کچھ بھی پتہ نہیں اسے دیکھ چاہ ذقن میں جا

    تو عبث مٹاتا ہے رنگ و بو تجھے کون جانے ہے کون تو

    کہا مان اصغرؔ بے نوا تو یہاں سے اپنے وطن میں جا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے