ہے حکم خدا کا یہ قرآن پڑھو سمجھو
ہے حکم خدا کا یہ قرآن پڑھو سمجھو
سنت ہے نبی کی جو وہ کام کرو سمجھو
حق والوں کا شیدائی کہتے ہو اگر خود کو
بات آئے اگر حق کی حق بات کہو سمجھو
سننا تو پڑے گی ہی روداد تمہیں میری
احسان کرو مجھ پر اور بات سنو سمجھو
تم میری ضرورت ہو تم میری ضرورت ہو
تم ساتھ چلو میرے اور ساتھ رہو سمجھو
شیدائی زمانہ ہے ان کا تو زمانے میں
شیدائی بنو ان کے اور ان پہ مرو سمجھو
ہیں رند ہزاروں پر ساقی تو اکیلا ہے
مجبوریٔ ساقی بھی اے تشنہ لبو سمجھو
جس بات کے افسانے مشہور ہوں دنیا میں
تم چھوڑو انہیں آصفؔ کچھ اور لکھو سمجھو
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 250)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.