Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیا رب سے اور مانگوں میں اس کے ملن کے بعد

اسلم ماجد

کیا رب سے اور مانگوں میں اس کے ملن کے بعد

اسلم ماجد

MORE BYاسلم ماجد

    کیا رب سے اور مانگوں میں اس کے ملن کے بعد

    اللہ خود ملا ہے مجھے جس سجن کے بعد

    جچتا ہی کچھ نہیں ہے اب اس پیرہن کے بعد

    اترن کی تیری ایسی نرالی پھبن کے بعد

    وہ پیر اور ہوں گے جو ڈھونڈیں مرید کو

    جان مسیح ملتے ہیں لاکھوں جتن کے بعد

    سب تلخیاں زمانے کی دل بھولنے لگا

    تیر نگاہ یار کی میٹھی چبھن کے بعد

    کوئی تو خاص بات ہے اس بزم ناز میں

    ٹھہرا نہ دل کہیں بھی تری انجمن کے بعد

    میں تم کو چھوڑ دوں گا تو سب چھوٹ جائیں گے

    سب کی لگن لگی ہے تمہاری لگن کے بعد

    ماجدؔ کے جتنے شعر ہیں نشتر کی دین ہیں

    یہ راز ہم نے جانا ہے مشق سخن کے بعد

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 149)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے