سب کو دل سے بھلا دیا تم نے
سب کو دل سے بھلا دیا تم نے
شاہ خادم یہ کیا کیا تم نے
وہ جمال جمیل دکھلا کر
کھول دی شان کبریا تم نے
لطف سے شوق سے محبت سے
کن اداؤں سے دل لیا تم نے
صفحۂ دل پہ تھا خدا کا نام
لکھ دیا اس پہ حاشیہ تم نے
کھینچ کر میرے دل کو اپنی طرف
دے دیا ذوق بے ریا تم نے
جس کو چاہا بنا دیا فوراً
محرم سر اولیا تم نے
خاک در ہو کے میں عزیز ہوا
کر دیا مجھ کو کیمیا تم نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.