کھلی جب سے آنکھیں تو کیا کیا نہ دیکھا
کھلی جب سے آنکھیں تو کیا کیا نہ دیکھا
مگر ایک تجھ سا نہ دیکھا نہ دیکھا
بہت خوب رو ہم نے دیکھے ولیکن
یہ آنکھیں نہ دیکھیں یہ غمزہ نہ دیکھا
نہ دیکھا تجھے دیکھ کر کر پھر کسی کو
کسی کو ان آنکھوں نے ایسا نہ دیکھا
شہادت ملی تیرے ہاتھوں سے جس کو
کبھی اس نے سوئے مسیحا نہ دیکھا
نہ دیکھا تماشا خدائی کا کچھ بھی
جن آنکھوں نے اس بت کا نقشہ نہ دیکھا
قدم دیکھ کر شاہ خادم کے ہم نے
عزیزؔ آج تک منہ کسی کا نہ دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.