خود اپنے کو پانا ہی اللہ کو پانا ہے
خود اپنے کو پانا ہی اللہ کو پانا ہے
توحید کی یہ دولت گھر بیٹھے کمانا ہے
روٹھے کو منا نے کو قسمت کے بنانے کو
رندوں کو کہیں پر بھی آنا ہے نہ جانا ہے
اللہ کتابوں میں ڈھونڈھے سے نہیں ملتا
اللہ کے رازوں کا انسان خزانہ ہے
ایک روحی پرندے نے آ کر یہ خبر دی ہے
اللہ و محمد کا نایاب فسانہ ہے
ساقی تیری نظروں سے تقدیر بدل جائے
قسمت کے لکھے کو اب تجھ کو ہی مٹانا ہے
نسبت کے گھرانے کا کیا راز کہوں زاہد
روحانی محلہ ہے نورانی گھرانا ہے
جنت ہی نہ راس آئی دنیا ہی نہ راس آئی
اب آگے میاں رضواںؔ کس جا پہ ٹھکانہ ہے
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.