سچ ہے شہ رگ سے قریں اللہ میاں ہے رے میاں
سچ ہے شہ رگ سے قریں اللہ میاں ہے رے میاں
تجھ میں یہ مادہ سمجھنے کا کہاں ہے رے میاں
غور کر اپنا پتہ تو خود نہ پایا آج تک
صاف ظاہر ہے کہ تو خود ہی نہاں ہے رے میاں
دیکھ الانسان سری کہہ دیا ہے یار نے
راز تو خود اور توہی راز داں ہے رے میاں
ذکر کس کا کفر کیسی ایسی کیسی جستجو
آگ تو شعلہ ہے تو عالم دھواں ہے رے میاں
دونوں عالم اک معمہ ہے اسے حل کر کے دیکھ
یہ حقیقت ہے کہ یا وہم و گماں ہے رے میاں
دو کمانوں کا تھا کیسا فاصلہ معراج میں
واہ کتنا پیارا انداز بیاں ہے رے میاں
رات دن کیسی ہے یہ بکواس رضواںؔ چپ رہو
جان کر انجان رہنے میں اماں ہے رے میاں
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.