میری جستجو کا بھلا ہوا میری جستجو کا صلہ ملا
میری جستجو کا بھلا ہوا میری جستجو کا صلہ ملا
عزیزالدین رضواں قادری
MORE BYعزیزالدین رضواں قادری
میری جستجو کا بھلا ہوا میری جستجو کا صلہ ملا
جو صنم کی مجھ کو تلاش تھی وہ صنم خودی میں چھپا ملا
یہ ہی در تھا میرے نصیب کا اسی در سے پایا سکون دل
اسی در سے مجھ کو انا ملی اسی در سے اس کا پتہ ملا
میرا پیر پیروں کا پیر ہے میرا پیر شاہی فقیر ہے
جو طلب تھی میرے جنوں کی مجھے اور اس سے سوا ملا
در پیر ہے در مصطفیٰ در مصطفیٰ ہے در خدا
اسی در سے سمجھا رسول کو اسی در سے راز خدا ملا
بنا آنکھ ان کو جو دیکھ لے بنا عقل ان کو جو جان لے
بے ثبوت ان کو جو پا لیا اسے دو جہاں کا صلہ ملا
بنا کان ان کی صدا کو سن بنا نفس ان کا خیال کر
جو نہ سمجھا ایسے رموز کو نہ خودی ملی نہ خدا ملا
نہ گلہ نہ شکوے کی حاجتیں نہ کسی سے رضواںؔ شکایتیں
جو بھی ہونا تھا وہ ہوا ہوا جو نصیب میں تھا ملا ملا
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.