راز یہ اپنے پہ کھلتا کیوں نہیں
راز یہ اپنے پہ کھلتا کیوں نہیں
ذات حوا کا خلاصہ کیوں نہیں
ہے الف سے بڑھ کے نکتے کا مقام
کلمۂ طیب میں نکتہ کیوں نہیں
پوچھ زاہد سے ھو الظاہر کا راز
ہے وہ ظاہر میں تو دکھتا کیوں نہیں
سارا عالم معرفت کی ہے کتاب
ہر کوئی پڑھ کر سمجھتا کیوں نہیں
حضرت آدم کو سجدہ کس لیے
حضرت حوا کو سجدہ کیوں نہیں
کیوں مذکر زیر پردہ ہو گیا
ہے مونث اس پہ پردہ کیوں نہیں
ہے خدا میں تو رضواںؔ سوچیے
خود سے ملنے کا ارادہ کیوں نہیں
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.