خود کی تحقیق میں راز یہ کھل گیا
خود کی تحقیق میں راز یہ کھل گیا
ہم سے ہٹ کر خدا دوسرا کون ہے
ہم ہی ہم ہیں نہیں کوئی اپنے سوا
ہے تو بتلا دو اپنے سوا کون ہے
ساقیا تیری خدمت میں یہ عرض ہے
ہم جو پوچھیں بتانا تیرا فرض ہے
کون ظاہر میں ہے کون باطن میں ہے
ابتدا کون تھا انتہا کون ہے
معنی کیا ہیں محمد کے سمجھا ذرا
کس کو کہتی ہے دنیا رسول خداؐ
یہ رسولؐ خدا کو تو سمجھے نہیں
یہ رسولؐ خدا کا خدا کون ہے
ایک سو چودہ سورے ہیں قرآن میں
تن کے قرآن میں سورے کہاں ہے بتا
کس طرح خود کی اب ہم تلاوت کریں
ساقیا اپنا تیرے سوا کون ہے
نیک و بد کس کے اعمال بتلائیے
مرضی اور حکم کس کا ہے سمجھائیے
آج تک ہم نہ سمجھے کہ اس بزم میں
پر خطا کون ہے بے خطا کون ہے
لعنت اللہ کی ایسے ایمان پر
فعل بد اپنے لعنت ہو شیطان پر
اچھی تعلیم پائے ہو رضواںؔ میاں
بولو حق دار لاحول کا کون ہے
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.