Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

علم الیقین کے کیسے دریچے

عزیزالدین رضواں قادری

علم الیقین کے کیسے دریچے

عزیزالدین رضواں قادری

MORE BYعزیزالدین رضواں قادری

    علم الیقین کے کیسے دریچے

    اللہ اوپر سجدہ ہے نیچے

    گنبد میں رہ کر آواز سن لو

    سب بند کر دو تن کے دریچے

    میں ایک تھا ایک ہوں ایک رہوں گا

    اللہ محمدؐ کیوں میرے پیچھے

    روح جس نے پھونکا ہے خود کھینچ لے گا

    آ کر فرشتے کیوں روح کھینچے

    سب میں ہے اللہ سب اللہ والے

    نہ کوئی آگے نہ کوئی پیچھے

    نسب کے یہ پھول مرجھاتے کیسے

    حق الیقین سے ہم ان کو سینچے

    ہم خود کو دیکھنے ہم خود کو پانے

    نقشے عدم کے ہم جب بھی کھینچے

    اپنے سودا اب کون ہے رضواںؔ

    پردے سے باہر پردے کے پیچھے

    مأخذ :
    • کتاب : الکبیر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے