Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ذکر انی انا اللہ کیا ہوں

عزیزالدین رضواں قادری

ذکر انی انا اللہ کیا ہوں

عزیزالدین رضواں قادری

MORE BYعزیزالدین رضواں قادری

    ذکر انی انا اللہ کیا ہوں

    مانتے کیوں نہیں میں خدا ہوں

    گنج مخفی سے باہر ہوا ہوں

    مانتے کیوں نہیں میں خدا ہوں

    تھی مجھے فکر خود جاننے کی

    آپ اپنے کو پہچاننے کی

    شکل آدم میں ظاہر ہوا ہوں

    مانتے کیوں نہیں میں خدا ہوں

    نہ کوئی مجھ سے پیدا ہوا ہے

    نہ کوئی مجھ کو پیدا کیا ہے

    نہ کسی کو میں پیدا کیا ہوں

    مانتے کیوں نہیں میں خدا ہوں

    ہے وراءالورا ذات میری

    قابل فکر ہر بات میری

    میں سمندر ہوں خود بلبلا ہوں

    مانتے کیوں نہیں میں خدا ہوں

    آسماں پر احد میں ہی احمد

    فرش پر بن کے خود میں محمد

    پھر بشر بن کے میں چھا گیا ہوں

    مانتے کیوں نہیں میں خدا ہوں

    نہ ازل سے میری ابتدا ہے

    نہ ابد تک میری انتہا ہے

    میں ہی خود ابتدا انتہا ہوں

    مانتے کیوں نہیں میں خدا ہوں

    میں کہیں رسولؐ خدا ہوں

    اور کہیں پر میں رب العلیٰ ہوں

    ہے لقب میرا بندہ بجا ہوں

    مانتے کیوں نہیں میں خدا ہوں

    خلق میری ہی پرچھائیاں ہیں

    ہم سمجھتے ہیں رضواںؔ میاں ہیں

    میں نہ اچھا ہوں اور نہ برا ہوں

    مانتے کیوں نہیں میں خدا ہوں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : الکبیر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے